آرمی چیف کی ریاض میں سعودی عرب کی اہم شخصیت سے ملاقات

آرمی چیف کی ریاض میں سعودی عرب کی اہم شخصیت سے ملاقات

تازہ ترین قومی

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ پاک سعودی دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل،دفاع اورسلامتی اورفوجی تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے درمیان فوجی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک سعودی عسکری تعاون سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعاون خطے میں امن اور سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے علاقائی تعاون، امن و استحکام بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

1 thought on “آرمی چیف کی ریاض میں سعودی عرب کی اہم شخصیت سے ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *