اعجاز احمد جونیئر کشمیر پریمیئر لیگ سے منسلک

تازہ ترین کھیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد جونیئر کشمیر پریمیئر لیگ سے منسلک ہو گئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹراعجاز احمد کا باغ اسٹالینز کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، کشمیر پریمیئر لیگ میں اعجاز احمد جونیئر معاون کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

اس حوالے سے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ ایک سے دو روز میں باغ اسٹالینز کو جوائن کر لوں گا۔

واضح رہے کہ 2019ء میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر اعجاز احمد کو 3 سال کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔