امیتابھ بچن کی جائیداد کہاں کہاں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

بھارتی اداکار امیتابھ بچن بالی ووڈ کے جانے مانے اسٹارز ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت کی ایک رئیس شخصیت بھی ہیں۔ 

امیتابھ بچھ نے حال ہی میں ممبئی میں دو فلیٹس پر مشتمل ایک گھر خریدا ہے جس کی مالیت 31 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔ 

یہی نہیں، امیتابھ بچن کی ممبئی کے ساحلی و پوش علاقے جوہو میں متعدد جائیدادیں ہیں جو ان کے استعمال میں بھی ہیں، جن میں سے چند ایک یہاں بیان کی جارہی ہیں۔ 

ووگ انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوہو میں امیتابھ بچن کا بنگلہ ’جلسہ‘ موجود ہے، یہ تقریباً 10 ہزار 125 مربع فٹ پر بنا ہوا ہے، امیتابھ اور ان کے اہلِ خانہ اسی بنگلے میں رہائش پذیر ہیں۔

اس بنگلے کے بارے میں امیتابھ بچن نے رواں سال کے آغاز میں یہ انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے یہ بنگلہ فلم پروڈیوسر این سی سپی سے خریدا تھا، جبکہ اس فلم میں ان کی اور جیا بچن کی فلم کی شوٹنگ بھی ہوئی تھی۔ 

اسی طرح امیتابھ بچن نے سال 2013 میں اپنے گھر جلسہ کے پیچے علیحدہ 8000 مربع گز کی جائیداد خریدی تھی جس کی مالیت 50 کروڑ روپے سے بھی زائد تھی۔ 

گھر سے کچھ ہی فاصلے پر امیتابھ بچن کا آفس ’جنَک‘ موجود ہے، جو انھوں نے 2004 میں خریدا تھا جس کی مالیت 50 کروڑ روپے ہے۔

جلسہ سے قبل امیتابھ بچن کی ایک اور رہائش گاہ ’پراتیکشا‘ تھی جو انھوں نے 1976 میں خریدی تھی، وہ ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی یہاں پہلی جائیداد تھی۔ 

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن کی پہلی رہائش گاہ پراتیکشا بھی جوہو میں ہی ہے، جبکہ اسی گھر میں ابھیشیک بچن اور ایشوریا کی شادی کی تقریب ہوئی تھی۔ 

جوہو میں ہی امیتابھ بچن کی ایک اور جائیداد ’وتسا‘ موجود ہے، جو انھوں نے سٹی بینک انڈیا کو کرائے پر دی ہوئی ہے۔ 

امیتابھ بچن کے آبائی علاقے الہ آباد میں ان کی خاندانی جائیداد موجود ہے، جبکہ گرگاؤں میں ان کا ایک فلیٹ ہے۔ 

علاوہ ازیں امیتابھ بچن کے جوہو میں ہی 40 کروڑ روپے کی مالیت کے 2 اپارٹمنٹس بھی موجود ہیں، جبکہ ان کے ساتھ ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا ایک اور فلیٹ موجود ہے۔ 

ووگ انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کے پاس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ایک گھر موجود ہے جو انھیں ان کی اہلیہ جیا بچن نے تحفے میں دیا تھا۔