آپ انسانیت پر یقین بھی رکھتے ہیں؟، سجل علی

انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے فلسطین میں کئی روز سے جاری اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ انسانیت پر یقین بھی رکھتے ہیں؟

اداکارہ سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے۔

غزہ کے مناظر دل دہلا دینے والے ہیں، سجل علی

اداکارہ نے نوٹ میں لکھا ہے کہ ’اس تباہی کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، غزہ کے مناظر دل دہلا دینے والے ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میرا غزہ کے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن کرنے والوں سے سوال ہے کہ کیا آپ انسانیت پر یقین بھی رکھتے ہیں؟‘

سجل علی نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم فلسطین کے لوگوں کی مشکلات سے نظریں پھیرنے سےگریز کریں جن کا وہ کئی دہائیوں سے سامنا کر رہے ہیں اور اُن کے مستقبل کو بچائیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔