بھارتی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی دیوانی

انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
بھارتی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی دیوانی

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی نے بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔

گزشتہ روز سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے چشمہ پہنا ہوا ہے اور نیلے رنگ کی جینز والی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سجل علی کے چہرے پر ہمیشہ والی معصومیت موجود ہے اور وہ بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

سجل علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ جو ادھوری سی بات باقی ہے۔‘

اداکارہ کی اس تصویر پر جہاں اُن کے مداحوں اور پاکستانی فنکاروں نے تعریف کے پُل باندھے تو وہیں سرحد کے اُس پار یعنی بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

بھارتی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی دیوانی

سونم باجوہ نے سجل علی کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سب سے خوبصورت۔‘

بھارتی اداکارہ کے اس محبت بھرے کمنٹ کو سجل سمیت پاکستانی صارفین کی جانب سے لائک کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب منشا پاشا  اور نور ظفر نے سجل کی تصویر پر اُنہیں ’کیوٹ‘ قرار دیا۔

بھارتی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی دیوانی

واضح رہے کہ صرف 14 گھنٹوں میں سجل کی تصویر پر دو لاکھ 84 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔