حریم شاہ تُرکی چلی گئیں

حریم شاہ تُرکی چلی گئیں

انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ حریم شاہ نے پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں سیر سپاٹے کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ تُرکی میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ تُرکی کی سڑکوں پر موجود ہیں اور وہ وہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

حریم شاہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’تُرکی ایک حسین ملک ہے۔‘

ٹک ٹاک اسٹار کی ویڈیو کو اب تک متعدد افراد دیکھ چکے ہیں تاہم حریم شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ تُرکی کیوں گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

حریم شاہ نے جس رکنِ سندھ اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کر دیں گی۔