دنیا میں کورونا وائرس کیسز 19 کروڑ سے متجاوز

بین اقوامی تازہ ترین کورونا
دنیا میں کورونا وائرس کیسز 19 کروڑ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 لاکھ 62 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پونے 9 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 3 لاکھ 12 ہزار 570 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 40 لاکھ 92 ہزار 71 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 27 لاکھ 8 ہزار 463 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 79 ہزار 333 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 35 لاکھ 12 ہزار 36 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 24 ہزار 606 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 49 لاکھ 29 ہزار 856 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 49 لاکھ 46 ہزار 719 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 876 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 93 لاکھ 58 ہزار 531 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 13 ہزار 123 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار 908 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف بڑا قدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 40 ہزار 500 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ 8 ہزار 109 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 46 ہزار 868 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 7 ہزار 999 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 451 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 58 لاکھ 84 ہزار 249 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 50 ہزار 450 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 55 لاکھ 14 ہزار 373 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 642 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 53 لاکھ 32 ہزار 371 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 1 ہزار 158 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 47 لاکھ 37 ہزار 213 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 15 ہزار 333 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 46 لاکھ 1 ہزار 335 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 851 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 81 ہزار 214 ہو گئے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 45 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 48 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 7 ہزار 423 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 102 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 92 ہزار 213 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

  (VPN کیا ہے ، بہترین VPN نیٹ ورک کیا ہیں؟):-مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 5 فیصد سے زائد ہو گئی۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 783 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 1 ہزار مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک کُل 22 ہزار 760 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 45 ہزار 579 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 508 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 18 ہزار 329 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 247 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 53 لاکھ 45 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 61 ہزار 535 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 22 لاکھ 22 ہزار 701 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔