روینہ ٹنڈن پاکستانی ڈھول والے کی دیوانی ہوگئیں

انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ روینہ ٹنڈن کو اپنا گانا پاکستانی ڈھول والے کے ورژن میں پسند آگیا جس کا برملا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کیا۔

بھارتی اداکارہ 1994  میں ریلیز کی جانے والی فلم کے گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کا ری میک دیکھ کر حیران ہوئیں تو وہیں انہوں نے پاکستانی ورژن کو شاہکار بھی کہہ دیا۔

فلم ’مہرہ‘ میں شامل گانے کو روینہ ٹنڈن اور ان کے شوہر اکشے کمار پر فلمایا گیا تھا۔

پاکستانی ڈھولچی نے روینہ کے گانے کو بہترین انداز سے ڈھول کی تھاپ پر بجایا۔

روینہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے گانے کے اس ورژن نے تو مجھے اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔