عازمینِ حج کی مکہ مکرمہ آمد شروع

اسلامی بین اقوامی تازہ ترین

مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے عازمین کی مکہ مکرمہ آمد شروع ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے محدود عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پیر کو وقوفِ عرفات ادا کیا جائے گااور مسجد نمرہ میں خطبۂ حج دیا جائے گا۔

اس سال 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہو گی۔

عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ میدانِ عرفات اور مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔