عاصم اظہر کا ڈھکے چُھپے الفاظ میں علی عظمت کو جواب

انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
عاصم اظہر کا ڈھکے چُھپے الفاظ میں علی عظمت کو جواب

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے ڈھکے چُھپے الفاظ میں علی عظمت کو اُن کے ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں سے متعلق بیان پر جواب دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ’اگر آپ فن کا احترام نہیں کرتے تو فن بھی آپ کی عزت نہیں کرے گا۔‘

عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں علی عظمت کا نام واضح نہیں کیا لیکن اُن کا یہ پیغام گلوکار کے حالیہ بیان کے بعد ہی سامنے آیا ہے لہٰذا یہی کہا جارہا ہے کہ عاصم اظہر نے علی عظمت کو جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف بڑا قدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ علی عظمت نے ایک ٹاک شو کے دوران برسوں سے تبدیل ہوتی پاکستان میوزک انڈسٹری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بچپن میں نورجہاں ساڑھی کے ساتھ بڑے بڑے جھمکے اور بُندے پہن کر اور اضافی میک اپ کرکے گانے گاتی تھیں، اس وقت ہمیں ان سے چِڑ ہوتی تھی۔

  (VPN کیا ہے ، بہترین VPN نیٹ ورک کیا ہیں؟):-مزید پڑھیں

علی عظمت نے کہا تھا کہ نور جہاں اس وقت بڑھاپے میں تھیں اور ہم سمجھتے تھے کہ انہیں دیکھنا ہمارے لیے ضروری نہیں ہے۔

خیال رہے کہ علی عظمت کے اس بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز ستارے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔