عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

تازہ ترین کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹر عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے۔

 پچھلے ماہ سے شروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی ہے جبکہ پی سی بی سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کےجوابات بھی دیئے ہیں۔

عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد عمر اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔