لاک ڈاؤن سے غریب عوام مشکل کا شکار ہو رہے ہیں: عمران خان

تازہ ترین سیاست قومی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے غریب عوام مشکل کا شکار ہو رہے ہیں، جہاں کوروناکی شرح زیادہ ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ٹیلی فونک سوالات کے براہ راست جواب دیتے ہوئے کہا پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے، ڈیلٹا ویرینٹ سب سے زیادہ خطرناک ہے، کورونا سے نمٹنے کے بہترین اقدامات میں پاکستان تین ملکوں میں ایک ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سوائے پاکستان کے ساری دنیا میں رمضان میں مساجد بند ہوئیں، ایس او پیز میں سب سے آسان ماسک پہننا ہے، بند جگہ میں جہاں لوگ زیادہ ہیں وہاں ماسک پہنیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش تھی لاک ڈاؤن کردیں جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بالکل درست ہے، یہ بھی دیکھنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں غریب طبقہ کیسے گزارا کرے گا۔