ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف بڑا قدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین صحت کورونا

وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

 رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ 12 جولائی تک کم ازکم ایک ڈوزکاسرٹیفکیٹ ادارے میں جمع لازمی کرائیں۔ جوملازمین مقررہ تاریخ تک سرٹیفکیٹ جمع نہ کرواسکے ان کی تنخواہوں کی بندش ہوگی۔

دوسری جانب سے راولپنڈی میں کورونا کی نئی ’قسم ڈیلٹاویرینٹ کے ‘20 کیس رپورٹ ہو ئے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیلٹا کے کیسز رپورٹ ہونا تشویشنا ک ہے، کورونا وائرس کی نئی قسم خطر ناک ثابت ہو سکتی ہے۔