’پاکستان فٹبال لیگ‘ کے کراچی میں انعقاد کا اعلان

تازہ ترین کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) اشفاق گروپ نے ملک میں فرنچائز فٹبال لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے لیگ کیلئے بین الاقوامی کمپنی سے معاہدہ کرلیا، فرنچائز بیسڈ فٹبال لیگ کو ’پاکستان فٹبال لیگ‘ کا نام دیا گیا ہے، لیگ کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا۔

صدر فیڈریشن اشفاق شاہ کا کہنا ہے کہ معاہدہ کا مقصد فرنچائیز لیگ اور پاکستان فٹبال لیگ کا آغاز کرنا ہے، یورپ کے ٹاپ کلبوں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی تکنیکی فٹبال پاکستان میں رائج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک جدید ترین فلیگ شپ اسٹیڈیم تیار کرنے پر بھی توجہ ہوگی، ایسا نیا فٹبال کا نظام تشکیل دیا جائے گا جس میں ملکی فٹبالرز کو ترجیح حاصل ہوگی۔