چین: گیس پائپ لائن دھماکے میں 12 افراد ہلاک

بین اقوامی تازہ ترین

چین کے رہائشی علاقے میں گیس پائپ لائن دھماکے میں 12 افراد ہلاک، 138 زخمی ہوگئے، دھماکے کی شدت سے فوڈ مارکیٹ کی عمارت بھی تباہ ہوگئی۔

اسٹیٹ میڈیا کے مطابق چین کے شہر شیان میں گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد 150 افراد کو متاثرہ علاقے سے نکالا گیا جس میں سے 37 افراد شدید زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ خریداری کیلئے موجود تھے۔

فوڈ مارکیٹ میں ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں، دھماکے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔