کشمیر پریمیئر لیگ، ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہونے کی توقع

تازہ ترین کھیل

کشمیر پریمیئر لیگ  (کے پی ایل)  کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہونے کا امکان ہے، شائقین ٹکٹ آن لائن یا مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم سے خرید سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں ٹکٹوں کی مختلف قیمت رکھی گئی ہے، کم سے کم ٹکٹ 750 روپےجبکہ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے رکھی گئی ہے۔

این سی او سی کی اسٹیڈیم میں شائقین کی اجازت کے بعد ٹکٹ کی فروخت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، شائقین ٹکٹ آن لائن خرید سکیں گے اور مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم سے بھی خرید سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر میچ کی تقریباً 3 ہزار ٹکٹیں فروخت کے لیے مختص کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ مظفرآباد میں ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میرپور ہاکس افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوگی۔