کون بنے گا وزیرِ اعظم آزاد کشمیر؟ عبدالقیوم نیازی یا چوہدری اکبر

تازہ ترین سیاست قومی

وزیرِ اعظم آزاد کشمیرکے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون اپنا مشترکہ امیدوار میدان میں لے آئے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے منصب کے لیے نامزد کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی مسلم کانفرنس چھوڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

سردار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 17 پونچھ سے کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے مشترکہ طور پر چوہدری اکبر کو آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔

اس حوالے سے چوہدری اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے مشترکہ طور پر مجھے وزیرِ اعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے، پی ٹی آئی کے صدر کو کوئی پوچھتا بھی نہیں، وہاں کھچڑی پکی ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ممبران سے کہتا ہوں کہ آزادیٔ کشمیر کو قریب تر کرنے کیلئے ہمیں ووٹ دیں، پہلے بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران یہاں تاریخی کام کیئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی مسلم کانفرنس چھوڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

سردار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے کامیاب ہوئے ہیں۔