کیا آپ جانتے ہیں !یہ کس مقبول اداکارہ کا بچپن ہے؟

انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت بالی وڈ شخصیات کی جانب سے گاہے بگاہے اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی رہتی ہیں تو کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ زیر نظر تصویر کس مقبول اداکارہ کا بچپن ہے؟

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ بچپن کی یہ تصویر میری کتاب میں چھپی ہوئی تھی، اندازہ لگائیں جو دو چیزیں مستقل رہیں، میری جانوروں سے لازوال محبت اور میری مسکراہٹ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

واضح رہے کہ اداکارہ کی تصویر کو کچھ ہی گھنٹوں میں ہزاروں بار پسند کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب کمنٹ سیکشن میں مداح مہوش حیات کے لیے پسندیدگی کا بھی اظہار کررہے ہیں۔