یمنیٰ زیدی کا اسرائیل کیخلاف چیختا ہوا خاموش احتجاج

انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیل کی جانب سے جاری دہشت گردانہ، پر تشدد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خاموش احتجاج کیا ہے۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے ہاتھ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے لکھے گئے پلے کارڈز تھام رکھے ہیں اور خاموشی اور افسردگی سے وہ پلے کارڈز ایک کے بعد ایک اسکرین پر دکھا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

یمنیٰ زیدی کی جانب سے لکھے گئے پلے کارڈز پر اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’اسرائیل گزشتہ 60 سالوں سے فلسطین سے لڑ رہا ہے اور اب اس لڑائی میں جدید ہتھیار استعمال کر رہا ہے، اسرائیل طاقت ور ممالک سے اُس ملک کے خلاف فنڈز اکھٹے کر ہا ہے جو کہ ایک کمزور ملک ہے، جس کے پاس اپنی آرمی، ہتھیار، فنڈز اور حکومت بھی نہیں ہے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ سب کرنے کے باوجود بھی اسرائیل ابھی تک جیت نہیں پایا ہے، جس ملک کی حفاظت اللّٰہ کر رہا ہے آپ اُس ملک سے کبھی جیت نہیں سکتے ہیں۔‘

یمنیٰ زیدی کی جانب سے اپنی اس ویڈیو میں ایک حدیث مبارکہﷺ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، ویڈیو کے آخر میں اُنہوں نے ’ فلسطین کو آزاد کرو ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔